ویب ڈیسک : ایلون مسک کے ٹویٹر کی تقریباً 44 بلین ڈالر کے عوض خریداری پر سوشل میڈیا صارفین نے ان سے بہت ساری مزید کمپنیاں خریدنے کی فرمائشیں کر ڈالی ہیں۔
اور اب یہ ایک میم ٹیمپلیٹ بن گیا جہاں لوگ ایلون مسک سے مختلف کمپنیاں اور کاروبار خریدنے کیلئے ٹویٹ کر رہے ہیں کسی نے کہا کہ ایلون اب میکڈانلڈ میں نصب تمام آئس کریم مشینوں کو ٹھیک کرنے کے لیے میکڈانلڈ کو خریدنا چاہ رہے تو کسی نے ٹویٹ کر دی کہ وہ پورا براعظم آسٹریلیا ہی خریدنے چلے ہیں
لیکن لگتا ہے کہ ایلون مسک نے اسائنمنٹ کو سمجھ لیا ہے۔ انھوں نے حس مزاح کا بھر پور مظاہرہ کرتے ہوئے اب ٹویٹ کیا ہے کہ اب اگلے پراجیکٹ میں میں کوکین کو واپس ڈالنے کے لیے کوکا کولا کمپنی خرید رہے ہیں۔
یاد رہے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ڈرگ ابیوز کے مطابق کوکا کولا کی اصل ترکیب میں کوکین کے آثار موجود تھے، جو صرف 1929 میں امریکہ کے امتناع کے دور میں ختم کیے گئے تھے۔
Next I’m buying Coca-Cola to put the cocaine back in
— Elon Musk (@elonmusk) April 28, 2022
This is the first publicly sold bottle of Coca-Cola in 1894 which contained 3.5 grams of cocaine. Bring it back. pic.twitter.com/Q05JqrCrel
— Pranay Pathole (@PPathole) April 28, 2022
اسی طرح عرب ملک لبنان جو معاشی مشکلات کا شکار ہے کی عوام نے بھی ایلون مسک سے اپیل کی ہے کہ لبنان جس کی کی معیشت کا کل حجم 44 ارب ڈالر ہے اسے خرید لیں۔لوگوں کا کہنا ہے کہ اگر ایلون مسک کار کی صنعت میں انقلاب برپا کر سکتے ہیں اور سوشل میڈیا کی دنیا میں بھونچال پیدا کر سکتے ہیں تو وہ لبنان کو بھی بچا سکتے ہیں۔
Hey @elonmusk, would you be interested in buying Lebanon?
— jadfakhani.eth (@wolfofbey) April 25, 2022