"حکومت مدت پوری کرے گی اور آئندہ الیکشن میں بھی کامیاب ہوگی"

Usman Buzdar
کیپشن: CM Punjab
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی اپوزیشن پر تنقید، کہتے ہیں پی ڈی ایم کی منفی سیاست کو عوام نے آر پار کر دیا، استعفوں، لانگ مارچ کی تاریخیں دینے والوں کا مستقبل تاریک ہوچکاہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلی پنجاب کا کہنا ہے کہ نااہل اور نالائق اپوزیشن بند گلی میں پھنس چکی ہے، اپوزیشن کو اب فیس سیونگ بھی نہیں ملے گی، بدقسمتی سے اپوزیشن وہ ملی جس کے پاس کوئی حکمت عملی نہیں، پی ڈی ایم کی ساری جماعتیں زبانی جمع خرچ پر لگی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت گرانے کا خواب دیکھنے والے خود منہ کے بل گر چکے، وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں حکومت پہلے سے زیادہ مضبوط ہے، مدت پوری کریں گے اور انشاءاللہ آئندہ الیکشن میں تحریک انصاف کامیاب ہوگی۔ 

دوسری جانب ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کیا کارروائیاں کی گئیں وزیر اعلیٰ کو رپورٹ پیش کردی گئی ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ رمضان کے مہینے میں ذخیرہ اندوزوں سے 57ہزار 304 چینی کے تھیلے, 1لاکھ 49ہزار 176 لیٹر کوکنگ آئل قبضے میں لئے گئے ہیں۔  14ہزار 869چاول کے توڑے, 40 ہزار 920کلو گھی قبضے میں لیا گیا ہے. 1 لاکھ  54 ہزار 533 گندم کے توڑے 6ہزار791آٹے کے توڑے برآمد کئے گئے ہیں.

اسی طرح 32 ہزار 120کلو دالیں قبضہ میں لے کر مجموعی طور پر 26 مقدمات درج کئے گئے ہیں. ذخیرہ اندوزی میں ملوث افراد پر 26 لاکھ 16ہزار روپے کےجرمانے کئے گئے ہیں۔ وزیر اعلی پنجاب نے تمام متعلقہ محکموں کو کارروائیاں مزید تیز کرنے کی ہدایت کر دی ہے.