محسن نقوی نے گورنر ہاؤس کے انارکلی گیٹ پر سفاری ٹور کا آغاز کردیا

محسن نقوی نے گورنر ہاؤس کے انارکلی گیٹ پر سفاری ٹور کا آغاز کردیا
کیپشن: Mohsin Naqvi
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سعود بٹ: انٹرنیشنل ٹورازم ڈے پر گورنر پنجاب بلیغ الرحمٰن اور وزیراعلیٰ محسن نقوی کی جانب سےسفاری ٹور کا آغاز کردیا گیا ہےجس  میں طلبہ،عام شہری، سیاح اور غیر ملکی مہمان بھی گورنر ہاؤس کی تاریخی عمارت کی سیر کرسکیں گے۔

انٹرنیشنل ٹورازم ڈےکےموقع پرگورنر پنجاب بلیغ الرحمٰن اور وزیراعلیٰ محسن نقوی کی جانب سےگورنر ہاؤس کے انارکلی گیٹ پر سفاری ٹور کا آغاز کردیا گیا ہے۔گورنر اور وزیراعلیٰ ،پنجاب کابینہ کو مستند ٹور گائیڈ نے معلومات فراہم کیں۔ اس موقع پر گورنر پنجاب بلیغ الرحمٰن نے کہا کہ گورنرہاؤس تک عوام کی باقاعدہ رسائی یقینی بنا رہے ہیں،سب کو خوش آمدید کہیں گے۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ محسن نقوی نے کہا کہ لاہوراور دیگرشہرو ں کےلوگ پہلی مرتبہ وائٹ ہاؤس کی طرح گورنر ہاؤ ں کا بھی ٹور کرسکیں گےجس کی عوام والڈ سٹی اتھارٹی اور ٹی ڈی سی پی کی مشترکہ ایپ سکے زریعے بکنگ کرا سکتے ہیں۔ گورنر، وزیراعلیٰ اورمہمان وزراء نے چڑیا گھر،جھیل کنارے بارہ دری کا بھی دورہ کیا۔

وزیراعلیٰ محسن نقوی نےمقبرہ قاسم خان کابھی دورہ کیا اور فاتحہ خوانی بھی کی۔اس موقع پر وزراء ایس ایم تنویر،ڈاکٹر جمال ناصر،عامر میر، اظفر ناصر، بلال افضل موجودتھے جبکہ مشیر کنور دلشاد، وہاب ریاض بھی موجودتھے۔