علی ساہی :پنجاب پولیس کو فور جی لوکیٹر مل گئے،فور جی لوکیٹر کی لاجسٹک برانچ نے انسپکشن کے لیے کمیٹی بنا دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق انسپکشن کے بعد 4 جی لوکیٹر لاہور پولیس اور سی ٹی ڈی پولیس کو ملیں گے,جدید ٹیکنالوجی کےحامل لوکیٹر 12 کروڑ مالیت کے خریدے گئے ہیں.
پولیس حکام کے مطابق پولیس کے پاس پرانے 2جی لوکیٹر تھے،لاہور پولیس کے پاس 2 جی لوکیٹر ہیں جوناکارہ ہوچکے تھے۔ملزمان کو پکڑنے میں پولیس کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا تھا،اشتہاری ملزمان پکڑنے کے لیے پولیس 4 جی لوکیٹر حساس اداروں سے مانگتی تھی۔