(قذافی بٹ) گورنر پنجاب نے پنجاب یونیورسٹی میں طلبہ تنظیموں کے تصادم کا سخت نوٹس لے لیا، وائس چانسلر یونیورسٹی سے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی گئی۔
گورنر پنجاب چودھری محمد سرور کا کہنا تھاکہ بطور چانسلر یونیورسٹیز میں کسی قسم کے تصادم اور ہنگاموں کو برداشت نہیں کیا جائے گا، شرپسند عناصر کے خلاف قانون کے تحت سخت سے سخت کارروائی کو یقینی بنایا جائے، یونیورسٹیز کے ماحول کو مکمل طور پر پر امن رکھنے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔
چودھری محمد سرور نے ہدایت جاری کی کہ طلبہ تنظیموں اور سکیورٹی اہلکاروں میں تصادم کے ذمہ داروں کا بھی تعین کیا جائے۔