ویب ڈیسک: چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے اپنی لانگ مارچ کو جنگ سے تشبیہہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ جنگ اب حتمی اور فیصلہ کن ہے۔
عمران خان نے لاہور بار سے خطاب کے دوران کہا ہے کہ کل میں حقیقی آزادی مارچ کا آغاز کرنے جا رہا ہوں، پنجاب حکومت وکلا پروٹیکشن بل منظور کرے۔
بار سے خطاب کے دوران عمران خان نے پنجاب حکومت کو ہدایت کی کہ وکلاء کے اسپتال کے لیے رقم جاری کی جائے، وکلا کے ہیلتھ کارڈ بنانے کا عمل بھی کچھ دن میں شروع ہو جائے گا۔