ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کی ملک گیر ہڑتال کی دھمکی

Petroleum Dealers Association
کیپشن: Petroleum Dealers Association
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے منافع نہ بڑھانے کی صورت میں ملک گیر ہڑتال کی دھمکی دے دی۔

لاہورمیں پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن پنجاب کے صدر عرفان الہیٰ اور سیکرٹری جہاں زیب ملک نے پریس کانفرنس  میں کہا کہ 2013 سے ان کا پرافٹ مارجن نہیں بڑھایاگیا جب کہ ٹیکس  بجلی، مزدوری اور دیگر اخراجات کہاں سے کہاں چلے گئے۔

انہوں نے کہا کہ ڈیلرز منافع نہ بڑھنے کی صورت میں کاروبار نہیں کر سکتے، اگر منافع نہ بڑھایا گیا تو 5 نومبر سے ملک بھر میں پٹرول پمپ بند کر دیں گے،  قیمتیں بڑھنے سے قبل ہی آئل کمپنیاں تیل کی فراہمی بند کردیتی ہیں۔

 دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافے اور ڈالر کے مقابلے میں روپے کی تاریخی بے قدری کے باعث یکم نومبر سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافے کا امکان ہے۔ پٹرول کی قیمت میں 8 روپے  فی لیٹر ،ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں ساڑھے 9 روپے فی لیٹر اضافہ ہوسکتا ہے،  مٹی کے تیل کی قیمت میں بھی 7 روپے فی لیٹر اضافے کا امکان ہے۔

Sughra Afzal

Content Writer