ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈالرکی قیمت میں بڑی کمی

ڈالرکی قیمت میں بڑی کمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

  ویب ڈیسک : سعودی عرب کی جانب سے  3 ارب ڈالر اسٹیٹ بینک میں رکھنےکے بعد پاکستان میں ڈالر کی قیمت  میں ہوشربا کمی دیکھنے میں آ ئی ہے ۔

 سعودی پیکج کے اعلان نے ڈالر کی بڑھتی قیمتوں کو بریک لگا دیا، جس کے بعد انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں کمی کا سلسلہ جاری ہے۔ انٹربینک میں کاروبار کے دوران ڈالر کی قیمت میں 2 روپے 26 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس کے بعد ڈالر 173 روپے پر آچکا ہے۔
 ڈالر کی قیمت میں کمی سعودی عرب نے ایک بار پھر پاکستان کی مالی معاونت کا اعلان کیا ہے جس کے تحت سعودی عرب تین ارب ڈالر کی خطیر رقم اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اکاؤنٹ میں جمع کرائے گا، ساتھ ہی سالانہ بنیادوں پر 1 ارب 20 کروڑ ڈالر مالیت کا تیل ادھار پر فراہم کرے گا۔
سعودی عرب کے اعلان کا مقصد پاکستان کی دولتی معیشت کو سہارا دینا اور پاکستان کے زرمبادل کے کم ہوتے ہوئے ذخائر میں اضافہ کرنا ہے۔ 

 سعودی عرب نے پاکستان کو 3 ارب ڈالر دے دیئے۔ سعودی فنڈ برائے ترقی نے اسٹیٹ بینک میں رقم جمع کرائی ہے۔وزیراعظم عمران خان نے 3 ارب ڈالر اسٹیٹ بینک میں رکھنے پر سعودی ولی عہد سے اظہار تشکر کیا ہے۔

سعودی میڈیا کے مطابق سعودی عرب نے زرمبادلہ ذخائر کے استحکام کیلئے پاکستان کی مدد کی ہے۔ رپورٹ کے مطابق سعودی عرب پاکستان کو ایک ارب 20 کروڑ ڈالر کا ادھار تیل بھی دے گا۔

وزیراعظم عمران خان نے 3 ارب ڈالر اسٹیٹ بینک میں رکھنے پر سعودی ولی عہد سے اظہار تشکر کیا ہے۔ ٹویٹر پر جاری بیان میں وزیراعظم عمران خان نے سعودی عرب کی جانب سے اسٹیٹ بینک میں 3 ارب ڈالر رکھے جانے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ وزیراعظم نے 1.2 ارب ڈالر کی ریفائن پیٹرولیم مصنوعات کی فنانسنگ پر بھی محمد بن سلمان سے اظہارِ تشکر کیا۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ سعودی عرب ہمیشہ سے مشکل وقت میں پاکستان کے ساتھ رہا ہے،  بشمول سعودی عرب نے ایسے وقت پاکستان کا ساتھ دیا جب دنیا کو مہنگائی کا سامنا ہے۔