بھتہ مانگنے والے گروہ کا سرغنہ گرفتار

بھتہ مانگنے والے گروہ کا سرغنہ گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( سٹی 42 ) شہر میں بھتہ مانگنے والے گروہ کا سرغنہ گرفتار کر لیا گیا، ملزم حمزہ نے ڈاکٹر صہیب کو فون پر دھمکیاں دیں اور بھتے کا مطالبہ کیا تھا، ملزم چند روز قبل ڈاکٹر سے کلینک پر دوا لینے آیا تھا جس کے بعد بھتے کا مطالبہ کردیا۔

تفصیلات کے مطابق اچھرہ کے ڈاکٹر صہیب کو نامعلوم شخص نے ایک ہفتہ پہلے کال کر کے بھتہ کا مطالبہ کیا تھا، جس کے بعد وہ تھانے گئے لیکن پولیس نے واٹس ایپ کال ہونے کی بنا کر کیس ایف آئی اے سائبر کرائم کو بھجوا دیا۔ ایک ہفتہ تک مقدمہ درج نہ ہوا تاہم سٹی فورٹی ٹو پر خبر نشر ہونے کے بعد اچھرہ پولیس نے مقدمہ درج کر لیا اور ملزم حمزہ کو گرفتار بھی کرلیا گیا۔

پولیس حکام کا کہنا تھا کہ حمزہ ڈاکٹر صہیب کے کلینک میں اپنا علاج کروانے گیا تھا جہاں اس کا ڈاکٹر سے جھگڑا ہوا اور پھر اس نے بھتہ مانگنے کا فیصلہ کیا اور ریکی کے بعد ڈاکٹر صہیب کو کالز کرنا شروع کر دی تھیں۔

یاد رہے گزشتہ ہفتے بھتہ خوری کا ایک اور واقعہ جیل روڑ کے تاجر عقیل اشرف کے ساتھ بھی پیش آیا۔ تاجر عقیل اشرف کے مطابق بھتہ خوروں نے بذریعہ فون کال ان سے پچاس لاکھ بھتہ طلب کیا اور بھتہ ادا نہ کرنے کی صورت میں خاندان سمیت قتل کرنے کی دھمکیاں دیں۔

چیئرمین یونین لینڈ مارک پلازہ عقیل اشرف کا کہنا تھا کہ ریس کورس پولیس نے بھتہ خوری کا مقدمہ تو درج کر لیا مگر مقدمہ میں بھتہ خوری کی دفعات ہی غائب کردیں۔