( در نایاب ) نیا پاکستان اپارٹمنٹس منصوبہ ایل ڈی اے سٹی پر بوجھ، اپارٹمنٹس کے لئے سکیم کی 8500 کنال اراضی کی قربانی دی گئی، جناح سیکٹر کی فائل کو ایڈجسٹ کرنے کیلئے ایل ڈی اے نے اقبال سیکٹر پر انحصار کرنا شروع کردیا۔
ایل ڈی اے نے وزیراعظم عمران خان کے ویژن کو کامیاب بنانے کیلئے اربوں کی زمین قربان کردی۔ اراضی قربان کرنے سے سکیم کے 7 ہزار سے زائد قیمتی پلاٹوں سے ہاتھ دھونا پڑا ہے۔ جناح سیکٹر فیز ون ہلوکی میں اپارٹمنٹ سائٹ فائنل کی گئی ہے۔ جناح سیکٹر میں اراضی شارٹ ہونے سے اقبال سیکٹر پر انحصار شروع کردیا گیا ہے۔ ایل ڈی اے سٹی کے ابتدائی پلان میں نیا پاکستان اپارٹمنٹس منصوبہ شامل نہیں تھا۔
نیا پاکستان اپارٹمنٹس کو شامل کرنے سے سکیم پلان پر نظر ثانی کی گئی۔ نیا پاکستان اپارٹمنٹس کے باعث ایل ڈی اے کو دو ارب کا قرض بھی دینا پڑ رہا ہے۔ ابتدائی طور پر اپارٹمنٹس ایل ڈی اے کے دس ہزار ملازمین کیلئے تیار کیا گیا تھا۔ تبدیلی سرکار نے ایل ڈی اے سٹی کی اراضی پر دیگر سرکاری ملازمین کو بھی شامل کرلیا ہے۔ دس ہزار اپارٹمنٹس کا منصوبہ پینتیس ہزار اپارٹمنٹس پر پہنچ گیا۔
ذرائع کے مطابق فیز ون پتیس ہزار کنال پر محیط ہے جس کے تین سیکٹر بنیں گے۔ اس وقت جناح سیکٹر میں ترقیاتی کام جاری ہیں۔ اقبال سیکٹر میں ابتدائی ترقیاتی کام مکمل اور چار ہزار سے زائد پلاٹ دستیاب ہیں۔