ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور میں بوندا باندی شروع، محکمہ موسمیات نے اہم پیشگوئی کردی

لاہور میں بوندا باندی شروع، محکمہ موسمیات نے اہم پیشگوئی کردی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:  لاہور کے مختلف علاقوں میں ہلکی بوندا باندی، ٹھنڈی ہوائیں چلنے لگیں۔ 

تفصیلات کے مطابق لاہور کے مختلف علاقوں کوٹ لکھپت، گرین ٹاؤن، ٹاؤنشپ کے علاقوں میں بوندا باندی کے بعد موسم خوشگوار ہوگیا۔ ہلکی بارش کے بعد سردی کی شدت میں بھی خاطر خواہ اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ لاہور کا موجودہ درجہ حرارت 19 ڈگری تک ریکارڈ کیا گیا، زیادہ سے زیادہ 25 ڈگری تک رہنے کا امکان ہے۔ 

محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں آئندہ ہفتے مطلع ابر آلود رہنے کا امکان ہے، کم سے کم درجہ حرارت 12 ڈگری سینٹی گریڈ رہے گا۔ لاہور میں ہوا میں نمی کی شرح 69 فیصد، 10 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلنے لگیں۔