سٹی42: حماس شمالی غزہ میں اسرائیل کے ساتھ جنگ بندی مزید بڑھانے کیلئے اسرائیل سے اغوا کئے گئےمزید یرغمالی رہا کرنے پر تیار ہے۔
حماس کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ وہ مزید یرغمالیوں کی رہائی کے عوض چار روزہ فائر بندی میں توسیع پر آمادہ ہے۔
حماس کے قریبی ذرائع نے اتوار کو بتایا کہ وہ غزہ میں اسرائیل کے ساتھ موجودہ جنگ بندی کی معیاد پیر کے روز ختم ہونے کے بعد دو سے چار دن تک بڑھانے کے لیے تیار ہے۔" حماس نے ثالثوں کو مطلع کیا کہ 20 سے 40 اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی کو یقینی بنانا ممکن ہے."