فٹبال ورلڈکپ، مراکش نے بیلجیئم کو شکست دیدی  

 فیفا ورلڈکپ ،مراکش ، بیلجیئم ،سٹی42
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) قطر میں جاری فیفا ورلڈکپ 2022 کے گروپ ایف کے میچ میں مراکش نے دنیا کی دوسری بہترین ٹیم بیلجیئم کو 0-2 سے شکست سے دوچار کر دیا۔

 تفصیلات کے مطابق قطر کے الثمامہ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے گروپ ایف کے اسٹیج میچ میں بیلجیئم نے آغاز سے محتاط انداز اپنایا تاہم مراکش نے جارحانہ کھیل پیش کرتے ہوئے 73 ویں منٹ پر میں پینلٹی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے گول اسکور کرکے سبقت حاصل کرلی جو 90 منٹ کے اختتام تک برقرار رہی۔

  بعدازاں اضافی دئیے گئے پانچ منٹس کے دوسرے منٹ پر مراکشی کھلاڑی زکریہ ابوالخلال نے ایک اور گول مار کر بیلجئیم کی شکست کو یقین میں بدل دیا، بیلجیئم نے متعدد بار گول کرنے کے مواقع پیدا کئے تاہم مخالف کھلاڑیوں اور مراکشی گول کیپر کی بدولت ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔

  بیلجیئم اور مراکش کے درمیان کھیلے گئے میچ سے متعلق فٹبال ماہرین نے کہا کہ بیلجیئم کا کھیل دیکھ کر ایسا لگ نہیں رہا تھا کہ دنیا کی دوسری بہترین ٹیم کھیل رہی ہے۔