انگلش ٹیم کی پاکستان آمد, کرکٹر فاطمہ ثناکا دلچسپ ردعمل

Fatima Sana tweet to welcome England Cricket team in Pakistan
کیپشن: File Photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: 17 سال بعد پاکستان آنیوالی انگلش ٹیم کیلئے پاکستان ویمنز ٹیم کی کرکٹر فاطمہ ثنا نے دلچسپ ٹوئٹ کیا جو کہ سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق انگلینڈ کی ٹیم کا   پاکستان پہنچنے پر  شاندار استقبال کیا گیا اور کھلاڑیوں کو گلدستے پیش کیے گئے۔  انگلینڈ کی ٹیم کے شاندار استقبال کی ویڈیو  پی سی بی کی جانب سے ٹوئٹر پر شیئر کی گئی، جسے صارفین کی جانب سے بے حد پسند کیا گیا۔ 

پاکستان ویمنز ٹیم کی کرکٹر فاطمہ ثنا نے پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے انگلش ٹیم کی آمد کی شیئر کردہ ویڈیو  پر ردعمل دیا، ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے قومی ویمن کرکٹر فاطمہ ثنا نے انگلش کرکٹ بورڈ کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا 'جی آیا نوں '۔

فاطمہ ثنا نے  انگلینڈ  ٹیم کے بولر جیمز اینڈرسن کو مینشن کرتے ہوئے کہا کہ 'مجھ سے انتظار نہیں ہو رہا کہ کب اس تاریخی دورے کے میچز شروع ہوں گے اور کب میں اپنے پسندیدہ کرکٹرز میں سے ایک جیمز اینڈرسن کو پاکستانی مٹی پر بولنگ کرتا دیکھوں گی'۔ 

واضح رہے کہ انگلینڈ اور پاکستان کے درمیان پاکستانی سرزمین پر 17 سال بعد پہلا ٹیسٹ یکم دسمبر سے راولپنڈی میں کھیلا جائے گا، سیریز کا دوسرا ٹیسٹ 9 دسمبر سے ملتان جبکہ تیسرا ٹیسٹ 17 دسمبر سے کراچی میں ہوگا۔

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر