پاکستان میں کورونا ویکسین کے مکس اینڈ میچ کلینکل ٹرائلز کی منظوری

Mix Vaccination Trial in Pakistan
کیپشن: Corona Vaccination
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : ادارہ برائے قومی صحت نے کورونا ویکسین کے مِکس اینڈ میچ کلینیکل ٹرائلز کی منظوری دے دی ہے۔ جس کے تحت ایسٹرازینیکا، سائنو فارم اور کین سائنو بائیو کی تیار کردہ کورونا ویکسینز کی مختلف خوراکیں دی جائیں گی۔ 
ترجمان این سی اوسی کے مطابق پاکستان میں مِکس اینڈ میچ کلینیکل ٹرائلز قومی ادارہ برائے صحت اور آغا خان یونیورسٹی کی زیر نگرانی کیے جائیں گے جس میں آکسفورڈ یونیورسٹی اور ہارورڈ میڈیکل سکول سے اشتراک کیا جائے گا۔
ٹرائلز کے دوران ایسٹرازینیکا، سائنو فارم کین سائنو بائیو، سائنو ویک کی کورونا ویکسین کے مختلف کمبینیشن بنا کر خوراک دی جائے گی اور اس  کے انسانی جسم پر اثرات کو  جانچا جائے گا۔ کلینکل ٹرائلز کی کامیابی کی صورت میں کورونا ویکسین کی قلت کا مسئلہ درپیش نہیں ہوگا اور ویکسین لگانے کی مہم میں تیزی آئے گی۔ 
ٹرائلز کے تحت بوسٹر شاٹس لگانے کے حوالے سے بھی ڈیٹا کو بھی جانچا جائے گا  جس کے بعد  معمر افراد اور ان افراد جن کو ویکسین لگے ہوئے ایک سال گذر چکا ہے انہیں بوسٹر شاٹ لگانے کی مہم بھی زیر غور آئے گی۔
مِکس اینڈ میچ ٹرائلز کے دوران دو مختلف ویکسینز کی خوراکیں یکے بعد دیگرے لگائی جاتی ہیں۔ مثال کے طور پر پہلی خوراک ایسٹرازینیکا اور دوسری خوراک سائنو فارم یا دونوں خوراکیں ایک دوسرے سے مختلف قسم کی ویکسین لگا کر ویکسینیشن کا عمل مکمل کیا جاتا ہے۔ 
حکام کے مطابق لاہور کراچی اور اسلام آباد میں مِکس اینڈ میچ کلینیکل ٹرائلز کیے جائیں گے جس میں 18 سال سے زائد عمر کے دو ہزار رضا کاروں کو شامل کیا جائے گا۔ 
خیال رہے کہ پاکستان میں کورونا ویکسین کی مختلف خوراکیں لگوانے کی تاحال اجازت نہیں دی گئی  جبکہ یورپی یونین سمیت امریکا،کینیڈا اور برطانیہ میں  ویکسین کی مختلف خوراکیں لگائی جاسکتی ہے۔