الحمرا آرٹس کونسل میں ”صوفی نائٹ“ کا انعقاد

الحمرا آرٹس کونسل میں ”صوفی نائٹ“ کا انعقاد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( زین مدنی ) الحمرا آرٹس کونسل میں ترکش ثقافت کے رنگ بکھیرنے کے لیے ” صوفی نائٹ“ کا انعقاد کیا گیا، گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کی خصوصی شرکت کی۔

الحمرا آرٹس کونسل میں ترکش آرٹسٹوں کی رومی رقص پر بھرپور پرفارمنس، پروگرام الحمرا اور یونس ایمری ترکش کلچرل سنٹر کی مشترکہ کاوش سے انعقاد پذیر ہوا۔ تقریب کے مہمان خصوصی گورنر پنجاب چوہدری سرور نے کہا کہ صوفیانہ پیغام امن و سلامتی کے فروغ کا ضامن ہے، صوفی موسیقی دلوں کو جوڑتی ہے۔

چیئرپرسن بورڈ آف گورنر لاہور آرٹس کونسل الحمرا منیزہ ہاشمی نے بھی پروگرام میں خصوصی شرکت کی ۔ ترکش آرٹسٹوں کی جانب سے رومی رقص پر شاندار پرفارمنس بے حد متاثر کن رہی۔

پاکستان اور ترکی کے درمیان تاریخی اعتبار سے بہترین برادرانہ ثقافتی تعلقات ہیں، ایسی تقریبات دونوں ممالک کو مزید قریب لانے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔