ویب ڈیسک: گلگت بلتستان میں ضلع استور کی وادیِ شونٹر میں برفانی تودہ گرنے سے شدید نقصانات کی اطلاعات آ رہی ہیں۔ اب تک8افراد کی لاشیں تودہ سے نکالی جا چکی ہیں۔ پاک فوج کا ریسکیو آپریشن تیزی سے جاری ہے۔
پاک فوج کی امدادی اور ریسکیو ٹیموں نے سول انتظامیہ کے تعاون سے اب تک 8 جاں بحق افراد کو زیرِ برف تودہ سے نکال لیا گیا
امدادی کاوشوں کے نتیجہ میں 13 زخمی افراد کو بحفاظت ڈی ایچ کیو ہسپتال استور پہنچا دیا گیا
وادیِ شونٹر میں برفانی تودہ گرنے سے متاثر ہونے والووں کی فوری مدد کے لئے پاک فوج کا میڈیکل کنٹرول روم بھی تیار کر لیا گیا تاکہ زخمیوں کے میڈیکل اور امدادی سرگرمیوں کو تیزی سے بر وقت جاری رکھا جا سکے۔