ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سینیٹ نے نیب اور الیکشن ایکٹ ترمیمی بل اتفاق رائے سے منظور کرلیا

سینیٹ نے نیب اور الیکشن ایکٹ ترمیمی بل اتفاق رائے سے منظور کرلیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (مانیٹرنگ ڈیسک) سینیٹ نے  نیب ترمیمی بل 2022ء اور انتخابات ترمیمی بل 2022ء اتفاق رائے سے منظور کرلیا ۔ 

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی سربراہی میں سینیٹ کا اجلاس ہوا جس میں وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے نیب ترمیمی  بل پیش کیا جبکہ مرتضیٰ جاوید عباسی  نے الیکشن ایکٹ ترمیمی بل پیش کیا جسے ایوان نے اتفاق رائے سے منظور کرلیا۔

چیئرمین سینیٹ نے سوال  کیا کہ انتخابات ترمیمی بل کو کمیٹی کے سپرد کروں یا ابھی پاس کرانا ہے؟ اس پر اعظم نذیر نے کہا کہ یہ وہ بل ہے جسے سینیٹ کمیٹی نے منظورکیا تھا، سمندرپارپاکستانیوں کے ووٹ کا حق واپس نہیں لیا گیا، الیکشن کمیشن کوکہا ہے کہ سیکریسی کو نظر  رکھ کر ووٹ کا حق ڈالنا یقینی بنائیں۔ 

سینیٹ میں دونوں بل کی منظوری کے موقع پر پی ٹی آئی اراکین نے شدید مخالفت کی اور چیئرمین سینیٹ کے ڈائس پر آکر احتجاج کرتے ہوئے امپورٹڈ حکومت کے نعرے لگائے۔

اس موقع پر پی ٹی آئی کے شہزاد وسیم نے کہا کہ ہم کسی کوسمندرپارپاکستانیوں کے ووٹ کے حق پرڈاکہ ڈالنے نہیں دیں گے، ہم ای وی ایم پرسمجھوتا نہیں کریں گے۔

اس پر اعظم نذیر نے بتایا کہ شبلی فراز اور اعظم سواتی اس کمیٹی میں تھے جہاں یہ بل منظور ہوا۔اپوزیشن کے شورشرابے میں چئیرمین سینیٹ نے اجلاس پیر کی سہ پہر چار بجے تک اجلاس ملتوی کردیا۔