ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

منی ایکسچینج کا کاروبار کرنے والے شہری کو اس کی بیوی نےہی لوٹ لیا

منی ایکسچینج کا کاروبار کرنے والے شہری کو اس کی بیوی نےہی لوٹ لیا
کیپشن: Money Exchange
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: سرگودھا کے رہائشی منی ایکسچینج کا کاروبار کرنے والے شوہر کو اس کی بیوی نے ہی لوٹ لیا۔

سرگودھا شہر کے رہائشی منی ایکسچینج کے کاروبار کرنے والے سیف اللہ نامی شخص نے بتایا کہ 7 برس قبل مقام حیات کی رہائشی اقرا نامی خاتون سے 52 برس کی عمر میں شادی کی۔سیف اللہ نے بتایا کہ وہ اقرا نامی خاتون کو بہت پسند کرتا تھا مگر افسوس اس نے میرے گھر آتے ہی پہلی واردات 2020 میں کی، گھر سے 4 کروڑ روپے کے پرائز بانڈز اور نقدی چوری کرکے لے گئی جبکہ بیوی نے دوسری واردات 2021 اور تیسری واردات ایک ہفتہ قبل کی۔

متاثرہ منی چینجر نے بتایا کہ چوری کی واردات کے بعد بھی میں محبت میں اس قدر اندھا ہو گیا تھا کہ اقرا کی چکنی چپڑی باتوں میں آکر اسے اپنےگھر لے آتا، اب مذکورہ خاتون نے اپنے رشتہ داروں کے ذریعے دھمکیاں دینا شروع کر دی ہیں۔

سیف اللہ نے بتایا کہ اقرا پہلے سے شادی شدہ تھی اور تین بچوں کی ماں تھی، میرا گھر بھی اجڑ گیا، جس سے محبت کی شادی کی اس نے بھی آنکھیں دکھانا شروع کر دیں۔ڈی ایس پی سٹی سرکل تصور عباس کا کہنا ہے کہ سیف اللہ کی درخواست پر گزشتہ ڈھائی سالوں کے درمیان اقرا کیخلاف 3 مقدمات درج ہوئے، 80 لاکھ روپے سے زائد کی ریکوری کی جا چکی ہے جبکہ مزید تفتیش کی جا رہی ہے اور تینوں مقدمات زیر تفتیش ہیں۔

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر