ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سونا مزید مہنگا ہوگیا

سونا مزید مہنگا ہوگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شہزاد خان) شہر کے صرافہ بازاروں اور مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار ہے، جمعرات کے روز صرافہ بازاروں اور مارکیٹوں میں سونا 500 روپے مزید مہنگا ہوگیا سونے کے نرخ مزید بڑھنے پر شہریوں اور جیولرز برادری نے تشویش کا اظہار کیا ہے۔
جمعرات کے روز شہر کے صرافہ بازاروں اور مارکیٹوں میں سونا 500 روپے مزید مہنگا ہونے کے بعد خالص چوبیس قیراط فی تولہ سونے کے نرخ 96000 چھیانوے ہزار روپے تک پہنچ گے۔ اسی طرح بایئس قیراط فی تولہ سونا 88000 اٹھاسی ہزار روپے کا ہوگیا ہے۔ سونے کی قیمتوں مین مزید اضافے پر شہر کی جیولرز برادری اور صارفین نے تشویش کا اظہار کیا ہے جیولرز کہتے ہیں کہ سونے کی تیزی سے بڑھتی ہوئی قیمتوں نے سونے کی تجارت کو شدید نقصان پہنچایا ہے ۔سیل نہ ہونے کے برابر رہ گئی ہے جبکہ اس حوالے سے خواتین صارفین بھی پریشان ہیں خواتین صارفین کا کہنا ہے کہ سونے کی تیزی سے بڑھتی ہوئی قیمتوں کے باعث سونا متوسط طبقے کی پہنچ سے باہر ہوگیا ہے۔

دوسری جانب عید کےبعد شہرکی مارکیٹس وبازارتو کھل گے مگر گاہکوں کی تعداد نہ ہونےکےبرابر رہی، صدر لاہور چیمبر عرفان اقبال شیخ اور تاجر قائدین نےکہا کہ عید کےبعد ایس او پیز کےتحت کاروبار کھولنا خوش آئند امرہے۔
عیدالفطرکے بعد شہر کی چھوٹی بڑی مارکیٹیں کھل گئیں، پنجاب حکومت کیجانب سےمارکیٹوں اور بازاروں کے اوقات کارصبح نو سے شام پانچ بجے تک ہونگے، تاجر برادری نے عید الفطر کےبعد مارکیٹس وبازار کھلنے پر اطمینان کا اظہارکیا،تاجر قائدین نے کہا کہ ایس او پیز کے تحت کاروبار کھولنا خوش آئند امر ہے،،اب مارکیٹوں و بازاروں میں رش نہیں ہوگا۔
صدر لاہورچیمبرعرفان اقبال شیخ نےکہا کہ عید الفطر کےبعد ایس او پیز کے تحت کاروبار کرنےکی اجازت دینا احسن اقدام ہے۔ انہوں نےکہا کہ صنعت وتجارت کا پہیہ چلنے سےملکی معاشی صورتحال بہترہوگی، لاکھوں افراد کو روزگاراور حکومت کو محاصل ملیں گے، عرفان اقبال شیخ نے کہا کہ اب قوم کو کورونا سے بچاو کی احتیاطی تدابیر کوزندگی کا لازم جز بنانا ہوگا۔
بلاشبہ تجارتی سرگرمیوں جاری وساری رہنے سےملک کی اقتصادی صورتحال بہتر ہوگی اورعوام سکھ کا سانس لےسکےگی مگر کورونا سے بچاو کی احتیاطی تدابیر پرعمل درآمد لازم ہوگا۔

Malik Sultan Awan

Content Writer