(سٹی42) انٹر بینک میں روپیہ تگڑا اور ڈالر کمزورہوگیا،50پیسےمزیدسستا ہوگیا،انٹربینک میں ڈالرکی قیمت فروخت148روپے50پیسےہوگئی،صبح سےاب تک ڈالر2روپے10پیسےسستاہوچکاہے۔
تفصیلات کے مطابق ڈالر اپنی اُڑان بھولنے لگا،تفصیلات کے مطابق کاروباری دن کے آغاز پر ڈالر150 سے نیچے آگیا ،انٹربینک میں ڈالرکی قیمت فروخت148روپے50پیسےہوگئی،صبح سےاب تک ڈالر2روپے10پیسےسستاہوچکاہے، قبل ازیںانٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت ایک روپے 60 پیسے گر گئی۔
اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت فروخت151 روپے 50 پیسے جبکہ نئی قیمت148 روپے50 پیسے مقرر ہوئی ہے،اوپن مارکیٹ اور انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں کمی کے بعد روپے کی قدر میں استحکام ہوا ہے، کاروباری برادری کا کہنا تھاکہ ڈالر کی قدر میں کمی سےامپورٹ بل اور قرضوں میں کمی آئےگی،صنعت کوسستا خام مال مل سکےگا۔