شہربھرمیں ریسکیو 1122کی سروس ہائی الرٹ

شہربھرمیں ریسکیو 1122کی سروس ہائی الرٹ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(فخرامام) 21رمضان المبارک یوم شہادت حضرت علی علیہ السلام پرریسکیو 1122 کی جانب سے ہائی الرٹ سروس کی فراہمی کی گئی ہے،شہربھرمیں اہم مقامات پرریسکیو ٹیمیں تعینات کی گئیں۔

تفصیلات کے مطابق ڈی جی ریسکیو رضوان نصیر کا کہنا تھا کہ عزاداروں کوفرسٹ ایڈ کی فراہمی کے لئےخصوصی ریسکیو پوسٹیں قائم کی گئی ہیں،یوم علی علیہ السلام پرریسکیورز کی چھٹیاں محدود کی گئیں جبکہ ڈیزاسٹرریسپانس فورس کو لاہورہیڈ کوارٹر میں ہائی الرٹ رکھا گیا،صوبائی دارالحکومت میں56 ایمبولینس،300 موٹر بائیک ایمبولینس اور900 ریسکیورر ڈیوٹی سر انجام دیں.

ڈائریکٹرجنرل نےضلعی افسران کوخصوصی مانیٹرنگ کی ہدایت جاری کیں،ان کا کہنا تھا کہ کربلا گامےشاہ،امامیہ کالونی،نثار حویلی اورشہرکےاہم مقامات پرخصوصی ریسکیو ٹیمیں فرائض انجام دے رہی ہیں، موبائل سگنل کی عدم دستیابی کی صورت میں لینڈ لائن سےرابطہ بحال رکھا گیا ہے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer