ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

’’نئے پاکستان میں عوام کو مہنگائی کے سوا کچھ نہیں دیا گیا‘‘

’’نئے پاکستان میں عوام کو مہنگائی کے سوا کچھ نہیں دیا گیا‘‘
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( عمر اسلم ) نئے پاکستان میں عوام کو مہنگائی کے سوا کچھ نہیں دیا گیا، حمزہ شہباز کہتے ہیں چیئرمین نیب کے معاملے پر فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی بننی چاہئے، اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی کا اپنے حلقہ کا دورہ حکومت پر کڑی تنقید کی۔

اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہبازشریف نے لیگی کارکن چودھری عاصم مجید کےانتقال پر ان کے اہلخانہ سے اظہار افسوس کیا اور فاتحہ خوانی بھی کی جبکہ اس سے قبل بھاٹی کےعلاقہ میں بھی گئے جہاں چھت گر جانے کی وجہ سے جاں بحق ہوجانے والے افراد سے اظہار افسوس کیا۔

اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہبازشریف کا کہنا ہے کہ چیئرمین نیب کے معاملے پر فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی بننی چاہیئے۔ حکومتی وزرا کو تو کچھ نہیں کہا جاتا لیکن شریف خاندان کا احتساب ہو رہا ہے۔

حمزہ شہبازشریف کا کہنا ہے کہ عید کے بعد اپوزیشن کی آل پارٹیز کانفرنس میں حکومت کے خلاف حکمت عملی پر مشاورت کریں گے۔ حکومت پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مہنگائی نے عوام کی مشکلات میں اضافہ کردیا ہے

حمزہ شہبازشریف کے اندرون لاہور کے دور کے موقع پر غلام دستگیر شاہ، عمران گورائیہ، کبیر تاج، صبغت اللہ سلطان، عاصم مجید، عامر خان، عمر جاوید بٹ، شجاع ڈار، سونو بٹ سمیت دیگر کارکنان ہمراہ تھے۔