مسلم لیگ ن نے یوم تکبیر کی تقریب کے حوالے سے کمیٹیاں تشکیل دے دی

مسلم لیگ ن نے یوم تکبیر کی تقریب کے حوالے سے کمیٹیاں تشکیل دے دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عمراسلم: یوم تکبیر کے حوالےسے مسلم لیگ ن لاہور کے زیر اہتمام اٹھائیس مئی کوتقریب کا اہتمام کیا جائے گا۔ پارٹی کی اعلیٰ قیادت شرکت کریگی، پروگرام کامیاب بنانے کیلئے کمیٹیاں تشکیل دے دی گئی ہیں۔

اس خبر کو لازمی پڑھیں:مسلم لیگ ن کا یوم تکبیر کی تقریب شاندار انداز میں منانے کا فیصلہ

الحمرا مال روڈ پر مسلم لیگ ن نے یوم تکبیر کی تقریب کوشایان شان طریقےسےمنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ وفاقی وزیرتجارت پرویز ملک نے کوآرڈینیشن کمیٹی میں صوبائی وزیرصحت خواجہ عمران نذیر، چیف آرگنائزر مسلم لیگ ن لاہور سید توصیف شاہ، مئیر لاہور کرنل ر مبشرجاوید، اور احسن شرافت کو ذمہ داری دی ہے۔ لیگی خواتین کے انتظامات کی نگرانی چئر پرسن شعبہ خواتین مسلم لیگ ن لاہور شائستہ پرویز ملک، کنول لیاقت ایڈووکیٹ، رابعہ فاروقی، نسیم بانوجبکہ سٹیج کمیٹی کی ذمہ داری ڈپٹی مئیرسواتی خان اورمیاں طارق کودی گئی ہے۔

پبلسٹی کی ذمہ داری میاں عثمان، چودھری علی عدنان،عظیم الرحمٰن، میڈیا کمیٹی کی ذمہ داری عمران گورائیہ،امجدسیال،عامرخان،طارق وسیراورجھنڈاکمیٹی کی ذمہ داری زرین خان، راشد بھٹی، میاں اقبال جبکہ یوم تکبیرکی تقریب میں ہال کمیٹی شہزادخان، حافظ ایاز اور میاں سعید کودی گئی ہے۔ ساونڈکمیٹی کی ذمہ داری صلاح الدین پپی، جنیدبشیر، سعید جبکہ سیکیورٹی کی ذمہ داری مصطفیٰ بابر،عبدالرحمان،دلشادشاہ، مظہربھٹی، آصف احمد جوہری کودی گئی ہے۔وفاقی وزیرتجارت پرویز ملک کا کہنا ہے کہ یوم تکبیرکی تقریب میں لیگی کارکنان کی بڑی تعدادشرکت کرے گی اور اس حوالے سے بہترین انتظامات کیے گئے ہیں۔