ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مسلم لیگ ن کا یوم تکبیر کی تقریب شاندار انداز میں منانے کا فیصلہ

مسلم لیگ ن کا یوم تکبیر کی تقریب شاندار انداز میں منانے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عمراسلم: مسلم لیگ ن کی جانب سے یوم تکبیر کی تقریب شاندار انداز میں منانے کے حوالے سے فیصلہ کیا گیا، میاں نوازشریف اٹھائیس مئی کو الحمرا میں ہونے والی تقریب میں شرکت کریں گے۔

مسلم لیگ ن لاہور کے دفتر نصیرآباد میں یوم تکبیر کے انتظامات کےسلسلے میں صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر کی زیر صدارت اجلاس ہوا، اس موقع پر عمران نذیر کا کہنا تھا کہ اس دفعہ مسلم لیگ ن لاہور کے زیراہتمام تقریب کو شاندار انداز میں منعقد کیا جائے گا، لاہور مسلم لیگ ن کا قلعہ ہے اور کارکنان کی بڑی تعداد یوم تکبیر کی تقریب میں شرکت کرے گی،ان کا مزید کہناتھا کہ اٹھائیس مئی کو میاں نوازشریف نے تمام تر دباؤ کو مسترد کرتے ہوئے ایٹمی دھماکے کئے۔

اجلاس میں مئیر لاہور کرنل رمبشر جاوید، ارکان صوبائی اسمبلی غزالی سلیم بٹ، رمضان صدیق بھٹی، چودھری شہباز احمد، چیف آرگنائزرمسلم لیگ ن لاہور سید توصیف شاہ ،رانا احسن شرافت اور عامر خان سمیت دیگر نے شرکت کی۔