رانا ثنا اللہ کیخلاف اندراج مقدمہ کی دائر درخواست سماعت کیلئے مقرر

رانا ثنا اللہ کیخلاف اندراج مقدمہ کی دائر درخواست سماعت کیلئے مقرر
کیپشن: Rana Sanaullah Khan, File Photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : نعیم پنجوتھا نے رانا ثنا اللہ کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست دائر کر دی جس پر ایڈیشنل سیشن اسلام آباد جج طاہر عباس سپرا نےسماعت 3 اپریل کو مقرر کر دی۔

 ڈسٹرکٹ  کورٹس اسلام آباد میں رانا ثنا اللہ کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست دائر ہو گئی، نعیم پنجوتھا نے رانا ثنا اللہ کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست دائر کی، عدالت نے اندراج مقدمہ کی درخواست منظور کر لی، درخواست میں ایس پی، ایس ایچ او تھانہ کوہسار کو فریق بنایا گیا۔

 درخواست گزار نعیم پنجوتھا کی جانب سے مؤقف اپنایا گیا کہ رانا ثنا اللہ کے خلاف رپورٹ پولیس کو دی، پولیس نے رانا ثنا اللہ کے خلاف مقدمہ درج نہیں کیا، درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی کہ رانا ثنا اللہ کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست منظور کی جائے۔

بعد ازاں ایڈیشنل سیشن جج طاہرعباس سِپرا نے درخواست 3 اپریل کو سماعت مقرر کر دی۔