( علی اکبر ) میو ہسپتال میں بزرگ مریض کے جاں بحق ہونے کا واقعہ، وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے نوٹس لیتے ہوئے سیکرٹری صحت سے رپورٹ طلب کر لی۔
وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے میو ہسپتال میں بزرگ مریض کے جاں بحق ہونے کے واقعہ پر سیکرٹری صحت سے رپورٹ طلب کرلی ہے جبکہ وزیراعلیٰ کی جانب سے بزرگ مریض کے جاں بحق ہونے کے واقعہ کی تحقیقات کا حکم بھی دیا گیا ہے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا ہے کہ واقعہ کی غیر جانبدارانہ انکوائری کرکے حقائق منظرعام پر لائے جائیں۔ غفلت کے ذمہ داروں کا تعین کرکے کارروائی عمل میں لائی جائے۔ انہوں نے کہا کہ ایسا واقعہ کسی صورت برداشت نہیں کیا جاسکتا۔
CM Punjab @UsmanAKBuzdar has ordered detailed inquiry of the death of the patient in Mayo Hospital. "Expert group on Corona" will investigate the cause of death.
— Government of Punjab (@GOPunjabPK) March 27, 2020
"Strict action will be taken if anyone found guilty." - Chief Minister @UsmanAKBuzdar
دوسری جانب وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری نے میو ہسپتال میں کورونا مریض کی ہلاکت کو قتل قراردے دیا۔ ٹویٹر پیغام میں کہا یہ تو سیدھا سیدھا قتل کا کیس ہے۔ ہسپتالوں کو ہسپتالوں کی طرح چلائیں یہ کیا طریقہ ہے۔
سینئر تجزیہ کار حامد میر کے ٹویٹ کا جواب دیتے ہوئے کہا طبی عملے کی غفلت کے حوالے سے سنگین الزامات ہیں، پنجاب حکومت ذمہ داروں کا تعین کرے۔
یہ سنگین الزامات ہیں، ہنجاب حکومت ذمہ داروں کا تعین کرے یہ تو سیدھا سیدھا قتل کا کیس ہے، ہسپتالوں کو ہسپتالوں کی طرح چلائیں یہ کیا طریقہ ہے۔ https://t.co/ttof2e6OfL
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) March 27, 2020