(سعود بٹ) میر شکیل الرحمن غیرقانونی پلاٹوں کے کیس میں سابق وزیر اعظم نواز شریف کی 31 مارچ کی طلبی کا سمن برطانیہ ارسال کر دیا گیا۔
نیب نے نواز شریف کو 31 مارچ کو جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم کے روبرو پیس ہونے کی ہدایت کی ہے۔ اس سے قبل نواز شریف کو 20مارچ کو طلب کیا گیا تھا۔نواز شریف بیرون ملک ہونے کے باعث پیش نہ ہوئے تھے۔ نیب لاہور نے نواز شریف کی طلبی کا سمن ایون فیلڈ ہاؤس لندن ارسال کیا۔نواز شریف پر بطور وزیر اعلی1986میں میر شکیل الرحمن کو 54 کنال اراضی پر مشتمل پلاٹس الاٹ کرنے کا الزم ہے۔31مارچ کو پیش نہ ہونے پر اشتہاری قرار دے دیا جائے گا۔اشتہاری قرار دینے کے لئے عدالت سے رجوع کیا جائے گا۔