کورونا سے بچاؤ کی جانب ایک اور بڑا قدم

کورونا سے بچاؤ کی جانب ایک اور بڑا قدم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 قذافی بٹ: پاک چین دوستی کا ایک اور عملی اقدام اور کورونا سے بچاؤ کی جانب ایک اور بڑا قدم گورنر پنجاب کی درخواست پر چینی یونیورسٹی کا لاہور میں ہسپتال کے قیام کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق گور نرپنجاب چودھری محمد سرور کی درخواست پر چین کی یونیورسٹی نے لاہور میں ہسپتال بنانے کا اعلان کیا، گورنر پنجاب چودھری محمد سرور کا چینی قونصل جنرل وی سی یو ایچ ایس اور چینی یونیورسٹی کے در میان ٹیلی فونک رابطہ ہوا۔  چینی کن مینگ یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے وائس چانسلر پروفیسر لی سونگ نے گوررنر پنجاب کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی- گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے بتایا کہ چینی یونیورسٹی پاکستان کو کرونا ٹیسٹ کی کٹس، ماسک اور دستانے بھی عطیہ کرے گی جبکہ چینی کن مینگ یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کا وفد آئندہ ہفتہ لاہور آئے گا۔

چوہدری محمد سرور کا کہنا تھا کہ پاک چینی دوستی پوری دنیا کیلئے مثال ہے، چینی تعاون پر ان کا شکر یہ ادا کرتے ہیں، انہوں نے کہا کہ چینی یونیورسٹی اوریوایچ ایس نے مشترکہ ریسر چ گروپ بھی بنالیا ہے، چینی قونصل جنرل لونگ ڈینگ بن کا کہنا تھا کہ کورونا کے خلاف جنگ میں چین پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے۔

 چینی یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر لی سونگ کا کہنا تھا کہ کورونا پر ریسرچ اورکورونا سے بچاؤ کیلئے پاکستان کی بھر پور راہنمائی کر یں گی۔

      

Shazia Bashir

Content Writer