ڈیفنس (زین مدنی ) کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے خدشات کے تحت سماجی دوری اختیار کرنے والے افراد کیلئے جولی خان نامی خواجہ سرا کی ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں جولی نے اپنی کمیونٹی کے ساتھ معاشرے کے تلخ رویوں کا شکوہ کرتے ہوئے آئینہ دکھانے کی کوشش کی ہے۔
گلوکارعلی ظفر نے یہ ویڈیو سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹرپرشیئر کرتے ہوئے عوام کیلئے پیغام دیا کہ ایسے افراد سے پیار کریں، ویڈیو میں جولی نامی خواجہ سرا نے اپنے تحفظات ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ معاشرہ اب سماجی دوری ( قرنطینہ ) اختیار کررہا ہے تو ہر ایک کو پریشانی ہورہی ہے لیکن اس میں ہمارے لیے کوئی نئی بات نہیں کیونکہ خواجہ سرا تو پہلے سے ہی قرنطینہ میں رہ رہے ہیں،ہم نہ تو گھروں میں اپنے بہن بھائیوں کے ساتھ رہتے ہیں اور نہ ہی کوئی ہم سے دوستی کرنا پسند کرتا ہے، اچھا ہے سب لوگ اب ایک دوسرے سے الگ تھلگ رہ کر محسوس کریں کہ ہمیں کیسا لگتا ہوگا۔
This broke my heart. Julie Khan, a transgender living in our society expresses how isolated their community has been made to feel.
— Ali Zafar (@AliZafarsays) March 25, 2020
It is our collective responsibility to make them feel equal and loved.
سب کو اللّٰهُ نے بنایا ہے #humanity #transgender pic.twitter.com/YzLv40SNK7
خواجہ سرا نے کہا کہ آپ سب کیلئے یہ جنگ آسان ہے کیونکہ آپ کے پا س کوئی تعصب نہیں ، سماجی دوری کے دوران سوچیں کہ میرے پاس گھرنہیں ، ماں باپ نہیں نوکری ، تعلیم اور پیسہ نہیں ، کھانے کو نہیں تو کیسا محسوس کریں گے؟۔ہمارے لیے بہت سے مسائل ہیں، معاشرے میں انسانیت ہے،عدل نہ انصاف اور نہ ہی تمیز وشعور ہے، کورونا وائرس دنیاوی خدا بننے والوں کو احساس دلانے آیا ہے کہ تم کچھ بھی نہیں ہو۔
اس ویڈیو کے حوالے سے گلوکار علی ظفرنے اپنی ٹویٹ میں لکھا ” اس ویڈیو نے میرا دل توڑ دیا، ہمارے معاشرے میں رہنے والا ایک خواجہ سرا بتارہا ہے کہ ان کی کمیونٹی الگ تھلگ رہ کرکیسا محسوس کرتی ہے“، یہ ہماری اجتماعی ذمہ اداری بنتی ہے کہ ان سے پیار کریں اور برابری کااحساس دلائیں۔