نظام مصطفٰی سے ہی ملک کو ترقی کی راہ پر لایا جا سکتا ہے:ڈاکٹراشرف جلالی

نظام مصطفٰی سے ہی ملک کو ترقی کی راہ پر لایا جا سکتا ہے:ڈاکٹراشرف جلالی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

زوبیرعباس:مینار پاکستان گراونڈ میں چئیرمین تحریک لبیک یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ڈاکٹر اشرف آصف جلالی نے دیگر رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کی، سات اپریل کو اقبال پارک میں منعقد ہونے والی نظام مصطفی کانفرنس کے اغراض و مقاصد پر روشنی ڈالی۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوے ڈاکٹر اشرف آصف جلالی کا کہنا تھا کہ ستر سال گزر چکے ہیں یہ ملک اپنے مقاصد کے لیے لڑ رہا ہے، اسکو بنانے کے لیے قربانیاں دیں تاکہ نظام مصطفی قائم کیا جا سکے مگر اس میں چور، لٹیرے، ڈاکو آتے رہے جنہوں نے دھاندلی ،لوٹ مار، ناانصافیوں اور کرپشن سے عدم استحکام کا شکار کر دیا، پاکستان کے مسائل کا حل امریکہ اور دوسرے دشمن ممالک کے پاس ڈھونڈنے جانے والے نہیں جانتے کہ نظام مصطفی سے ہی ملک کو ترقی کی راہ پر لایا جا سکتا ہے سات اپریل کو عظیم الشان کانفرنس کر کے آنے والے الیکشن کے حوالہ سے بھی اپنا منشور پیش کریں گے۔

اس کانفرنس میں تمام صوبوں سے لوگوں کا جم غفیر شرکت کرے گا انہوں نے حکومت کو بھی وارننگ دی کہ کچھ شر پسند عناصر کی جانب سے ہماری فلیکسیں، بینرز اتارے جا رہے ہیں جو کہ سراسر زیادتی ہے۔ انتظامیہ ان عناصر کے خلاف کاروائی کرے۔ ڈاکٹر اشرف جلالی کا یہ بھی کہنا تھا کہ آنے والے الیکشن میں ہر پولنگ اسٹیشن سے چھایا چھایا دین چھایا کی آوازیں آئیں گی۔