ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سی ٹی ڈی کی بڑی کارروائی، عید الاضحیٰ پر دہشتگردی کا منصوبہ ناکام بنادیا

CTD arrests nine terrorists in three cities of Punjab, city42
کیپشن: File Photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: کاؤنٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ نے عید الاضحیٰ پر دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنادیا، سی ٹی ڈی نے تین حساس شہروں سے کالعدم تنظیم سے وابستہ خاتون سمیت 9 دہشت گرد گرفتار کرلیے۔

سی ٹی ڈی حکام نے بتایا کہ ملتان، بہاولپور اور ڈی جی خان میں دہشتگرد تیظیم کے خلاف کارروائی ٹھوس اطلاعات کی بنیاد پر کی گئی، گرفتار 9 دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار خاتون بھی کالعدم تنظیم کے نیٹ ورک کی سرگرم رکن ہے۔

گرفتار کئے گئے ملزموں سےہینڈ گرینیڈ، خودکش جیکٹ بنانے کا سامان اور نقد رقم برآمد ہوئی ہے۔

سی ٹی ڈی حکام کے مطابق دہشت گردوں کی شناخت عدنان، عبدالحلیم، شیراز، بلقیس اور عمر بن خالد کے نام سے ہوئی ہے۔

سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ کالعدم تنظیم کا نیٹ ورک عید الاضحیٰ پر دہشت گردی کا منصوبہ بنارہا تھا، دہشت گردوں کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

حکام نے بتایا کہ سی ٹی ڈی نے رواں ہفتے 124 کومبنگ آپریشنز کیے ، جن میں 11 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا۔

حکام کا کہن اہے کہ سی ٹی ڈی شرپسند عناصر کی سرکوبی کے لیے کوشاں ہے۔