ویب ڈیسک: جنسی اسکینڈل پر برطانوی وزیر صحت میٹ ہینکوک عہدےسےمستعفی ہوگئے۔ میٹ ہینکاک پرارکان پارلیمنٹ کی جانب سےاستعفےکادباؤتھا، گزشتہ روز ان کی خاتون مشیرکےساتھ نازیباویڈیوسامنےآئی تھی۔
تفصیلات کے مطابق برطانوی وزیرصحت میٹ ہینکوک جنسی اسکینڈل کےباعث وزارت سے ہاتھ دھوبیٹھے۔ میٹ ہینکوک نے جنسی اسکینڈل اور سماجی فاصلہ برقرار نہ رکھنے پر عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔
میٹ ہنکوک نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پرویڈیو بھی پوسٹ کی، جس میں ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے بطور وزیرصحت اپنےعہدے سے استعفیٰ وزیراعظم کو بھجوا دیا ہے، کورونا کے دوران ملک کےہرشخص نے بےشمار قربانیاں دیں اور ایسے میں ہم میں سے جو لوگ یہ اصول بناتے ہیں انہیں ان کا پابند ہونا چاہے، اسی وجہ سے عہدےسےمستعفی دےرہےہیں۔
I have resigned as Health Secretary pic.twitter.com/eyWi1AA19i
— Matt Hancock (@MattHancock) June 26, 2021
وزیراعظم کو لکھےاستعفےمیں میٹ ہینکوک کا کہنا تھاکہ حکومت ان لوگوں کی ممنون ہے جنہوں نے اس وبائی مرض میں بہت زیادہ قربانیاں دیں اور ایسے میں جب ہم انہیں مایوس کردیتےہیں۔ انہوں نے ایک بار پھر کورونا کیخلاف رہنما اصولوں کی خلاف ورزی پر معافی کا اعادہ کیا۔
— Matt Hancock (@MattHancock) June 26, 2021