ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی  جانے والےپاکستانیوں کے لیے بری خبر

passengers on airport
کیپشن: passengers on airport
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

  (سعید احمد سعید) شارجہ اور ابوظہبی جانے والے پاکستانی مسافروں کے لیے بری خبر، متحدہ امارات نے پاکستانیوں پر سفری پابندی برقرار رکھنے کا فیصلہ کر لیا۔

 تفصیلات کے مطابق یو اے ای نے سفری پابندیوں پر 21 جولائی تک توسیع کردی اور اس حوالے سے یو اے ای ایوی ایشن نے نوٹم جاری کردیا۔
 نوٹم کے مطابق یو اے ای نے سفری پابندیوں پر 21 جولائی تک توسیع کردی،پاکستان سمیت انڈیا، بنگلہ دیش، سری لنکا، نیپال، ویتنام، یوگینڈا اور ساوتھ افریقی مسافروں پر بھی پابندی برقرار رکھی گئی جبکہ سفارتی عملہ، ریاستی وفد اور کارگو فلائیٹس اس پابندی سے مستثنی ہونگے۔

 دوسری جانب اگر پاکستان کی بات کی جائے توپاکستان نے بین الاقوامی ہوائی سفر کو آہستہ آہستہ معمول پر لانے کا فیصلہ کر لیا، برطانیہ ، یورپ ، کینیڈا ، چین، ملائشیا سے 40فیصدپروازیں بڑھائی جائیں گی۔

  نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرنے پاکستان کے بین الاقوامی ہوائی سفر کو آہستہ آہستہ معمول پر لانے کا فیصلہ کیا ہے۔ این سی او سی کیجانب سے جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق مختلف ممالک میں کورونا کی صورتحال میں بہتری آئی ہے، لہذا پاکستان سے برطانیہ ، یورپ ، کینیڈا ، چین، ملائشیا سے 40فیصد پروازوں میں اضافہ کیا جائے گا۔