کورونا وائرس :انجیکشن ،موبائل سگنلز کی عدم دستیابی عدالت میں چیلنج

کورونا وائرس :انجیکشن ،موبائل سگنلز کی عدم دستیابی عدالت میں چیلنج
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک محمد اشرف : کورونا وائرس :انجیکشن ،موبائل سگنلز کی عدم دستیابی عدالت میں چیلنج کردی گئی ۔

کورونا وباء کی ادویات اور انجیکشن کی عدم دستیابی کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں متفرق درخواست دائر کردی گئی۔جوڈیشل ایکٹوازم پینل کی جانب سےلاہور ہائی کورٹ میں متفرق درخواست دائر کی گئی،،جس میں وفاقی حکومت، پنجاب حکومت اورسیکرٹری صحت سمیت دیگر کو فریق بناتے ہوئےموقف اختیار کیاگیا کہ کورونا وائرس کے علاج کےلیےاستعمال ہونے والےانجکشن سمیت دیگرادویات کی قلت ہےاور انہیں مہنگے داموں فروخت کیا جارہا ہے۔

وفاقی اور صوبائی حکومت کورونا مرض کےلاج کے لیےادویات کی مناسب ریٹ میں دستیابی یقینی بنانے میں ناکام ہوچکی ہیں،متفرق درخواست میں استدعاکی گئی کہ عدالت انجیکشن سمیت دیگرادویات کی کنٹرول ریٹ پر دستیابی کو یقینی بنانےکا حکم دے،جبکہ عدالت انجیکشن سمیت دیگرادویات کی قلت کے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا حکم دے۔

دوسری جانب لاہور سمیت صوبہ بھر میں موبائل سگنلز کی عدم دستیابی کیخلاف ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی گئی، جوڈیشل ایکٹیوازم پینل کی جانب سے اظہر صدیق ایڈوکیٹ نے درخواست دائر کی ،درخواست میں چیئرمین پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا۔درخواست میں موقف اختیار کیاگیا ہے کہ اس وقت ملک بھر میں کورونا لاک ڈاؤن چل رہا ہے، تعلیمی اداروں میں چھٹیاں ہیں ،چھٹیوں کے باعث بچوں کو آن لائن کلاسز لینی پڑ رہی ہیں ،لیکن کمپنیوں نے ایسے ٹاورز لگائے ہوئے ہیں جو سگنلز ہی پورے نہیں دیتے ۔

موبائل سگنلز پورے نہ ہونے کے باعث بچوں کو آن لائن کلاسز لینے میں دقت کاسامنا ہے۔ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی اپنی ذمہ داری بہتر طور پر پوری کرنے میں ناکام ہوچکا ہے ، پی ٹی اے نے بہتر سگنلز فراہم نہ کرنیوالی کمپنیوں کیخلاف موثر کارروائی نہیں کی ۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت موبائل سگنلز کے ٹاوز کو جدید بنانے کا حکم دے ،تاکہ موبائل سگنلز میں بہتری آسکے۔


 

Azhar Thiraj

Senior Content Writer