پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کیخلاف پنجاب اسمبلی قرارداد جمع

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کیخلاف پنجاب اسمبلی قرارداد جمع
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(فاران یامین) پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ کے خلاف قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کرادی گئی۔ قرارداد رکن پنجاب اسمبلی رابعہ فاروقی نے جمع کروائی۔دوسری جانب پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھنےسےعوام نےشدید  غصے کا اظہارکیا۔

تفصیلات کے مطابق  پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ کے خلاف قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کرادی گئی، قرارداد رکن پنجاب اسمبلی رابعہ فاروقی نے جمع کروائی جس میں بیان کیا گیا کہ وفاقی حکومت کے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ظالمانہ اقدام ہے ۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کا کوئی جواز نہیں۔عالمی منڈی میں پٹرولیم مصنوعات کی کی قیمتیں کم ہو رہی ہیں۔

قرارداد کے متن میں کہا کہ گزشتہ کئی روز سے ملک بھرمیں عوام کو پٹرول کی قلت کا سامنا رہا،اب پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا، قرارداد میں مطالبہ کیا گیا کہ  پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کے فیصلے کو واپس لیا جائے،اعلیٰ عدلیہ اس اضافہ کے خلاف سوموٹو لے اور تحقیقاتی کمیشن بنا کر حقائق عوام کے سامنے لائے جائیں۔

گزشتہ روز حکومت نےعوام پر پیٹرول بم گرا دیا تھا،پیٹرول کی قیمت میں25 روپےاضافہ کے ساتھ نئی قیمت 101 روپے ہوگئی،پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھنےسےسوشل میڈیا پرعوام کی جانب سےشدید ردعمل کا اظہارکیا جا رہاہے۔اس بار قیمتوں میں اضافے کے لیے پہلی تاریخ کا انتظار بھی نہ کیا گیا، عوام نے حالیہ لاک ڈان اور کورونا بحران میں پیٹرولیم کی قیمتوں میں اضافے پر شدید ردعمل کا اظہار کیا،کسی نے اس کو اشرافیہ کا فیصلہ قرار دیا تو کسی نے حکومتی نااہلی۔

سوشل میڈیا پر نئی بحث چل نکلی،جس پردیگر سیاسی جماعتوں سے تعلق رکھنے والےسپورٹرز پی ٹی آئی کے سپورٹرز کو برابھلا کہتے رہے۔گزشتہ روزپیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈ بنا رہا،اس فیصلے پرعوام شدید غم وغصہ کا اظہارکر رہی ہےجبکہ بعض نے پیٹرول کےبائیکاٹ کا مشورہ بھی دےڈالا۔

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اصافہ پر شہریوں کا کہناتھا کہ حکومت ریلیف دینے کی بجائے تکلیف دے رہی ہے۔
 

M .SAJID .KHAN

Content Writer