الیکشن کمیشن کے ضابطہ پر عمل نہ کرنے پر یریس کو سیل کیا جائے گا:ڈی سی لاہور

الیکشن کمیشن کے ضابطہ پر عمل نہ کرنے پر یریس کو سیل کیا جائے گا:ڈی سی لاہور
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

راؤدلشاد:ڈپٹی کمشنر لاہور کیپٹن ریٹائرڈ انوار الحق نے امیدواروں انتخابی مہم کی تشہیر کےضابطہ اخلاق سے پبلشرز ایسوسی ایشن کے نمائندوں کا آگاہ کر دیا، ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنےوالے پبلشرز کے خلاف بھی کاروائی ہوگی۔

ڈی سی لاہور کیپٹن (ر) انوار الحق نے لاہور کے پبلشرز اور پرنٹرز سے ملاقات کی۔ محمد عرفان صدیقی، محمد امجد، محمد حیدر اور دیگر پرنٹرز اور پبلشرز کی شرکت ڈپٹی ڈائریکٹر انڈسٹریز اظہر گجر اور اے ڈی سی آر طاہر فاروق بھی موقع پر موجود تھے۔ ڈی سی لاہوربتایاکہ امیدواروں اور سیاسی پارٹیوں کے پوسٹر، ہینڈ بل، بینرز، پمفلٹ پر پرنٹرز اور پبلشرز کا نام درج ہو گا۔ قرآنی آیات اور احادیث رسول اور دیگر مذاہب کے اقوال کو پوسٹر، بینرز، پوٹریٹ، ہینڈ بل اور پمفلٹس پر درج نہ کیا جائے۔ پوسٹر، پمفلٹس، بینرز اور پوٹریٹ کی چھپائی الیکشن کمیشن سے منظور شدہ سائز کے مطابق ہو۔

شہر کے تین ہزار پبلشرز اور پرنٹرز کی سخت مانیٹرنگ کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ پرنٹنگ اور پبلشرز کے مقامات کو بھی چیک کیا جائے۔ الیکشن کمیشن کے پرنٹنگ اینڈ پبلشنگ کے ضابطہ پر عمل نہ کرنے پر کاروائی ہو گی۔ خلاف ورزی پر پرنٹنگ اور پبلشنگ پریس کو سیل کیا جائے۔

اس خبر کولازمی پڑھیں: عدالتی احکامات پر میانی صاحب قبرستان میں ناجائز احاطوں کےخلاف آپریش

ایسوسی ایشن کے عہدہ داروں نے ضلعی انتظامیہ سے بھر پور تعاون کی یقین دہانی کروا دی۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق پر عملدرآمد کیا جائے گا۔ ایسوسی ایشن کے عہدیداروں کی یقین دہانی مانیٹرنگ آفیسرز کو جن مقامات پر الیکشن کے حوالے سے پر نٹنگ اور پبلشنگ ہو رہی ہے، چیک کرنے کی بھی ہدایت کی۔