ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

الیکشن شفاف بنانے کیلئے نگران حکومت کا بڑا فیصلہ

الیکشن شفاف بنانے کیلئے نگران حکومت کا بڑا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ریحان گل: الیکشن شفاف بنانے کے لئے نگران حکومت کا ایک اور اہم قدم، پنجاب حکومت کی تمام پبلک سیکٹر کمپنیز، کمیٹیز، کمیشنز اور ٹاسک فورسز سے سیاسی اثرورسوخ اور عہدے ختم کرنے کی ہدایت کردی گئی۔

 سٹی 42 کے مطابق مسلم لیگ ن کی سابق حکومت کی جانب سے پنجاب میں موجود پبلک سیکٹر کمپنیز، اتھارٹیز، کمیٹیز، کمیشنز اور ٹاسک فورسز میں سیاسی افراد کو نوازنے کے لئے بڑے پیمانے پر سیاسی عہدے اعزازی یا مستقل طور پر دئیے گئے تھے۔

یہ خبر بھی پڑھیں: کپتان نے مظاہرین سے بچنے کیلئے حکمت عملی تیار کرلی

تاہم سابقہ حکومت کے خاتمے کے باوجود ان میں سے بیشتر سیاسی افراد اپنی عہدوں پر موجود تھے۔ جس پر نوٹس لیتے ہوئے نگران حکومت نے چیئرمین پی اینڈ ڈی، سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو،،ایڈیشنل چیف سیکرٹری پنجاب، محکموں کے انتظامی سیکرٹریز، ڈویژنل کمشنرز اور تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرزکو مراسلہ جاری کیا ہے۔

پڑھنا مت بھولئے: الیکشن سے قبل مریم نواز نے تیسرا یوٹرن لے لیا

جس میں انہیں ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے زیر انتظام اداروں، اتھارٹیز اور کمپنیز کے بورڈ آف ڈائریکٹرز میں موجود سیاسی افراد کو فوری طور پر عہدے سے ہٹادیں اور ہرقسم کے سیاسی اثرورسوخ کا خاتمہ یقینی بنائیں۔