عمرا سلم:لاہورمیں مسلم لیگ ن کی ٹکٹوں کے حتمی فیصلے، مسلم لیگ ن کے سینئر رہنماء پرویز رشید اورعرفان صدیقی لندن روانہ، لاہورمیں ارکان قومی وصوبائی اسمبلی کی نشستوں کے حتمی فیصلے آئندہ چند گھنٹوں میں میاں نوازشریف کریں گے۔
مسلم لیگ ن کی ٹکٹوں کےحتمی ناموں پر اہم مشاورت کیلئے سینئر پارٹی رہنماء پرویزرشید اورعرفان صدیقی لندن روانہ ہو گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کے قائد میاں نوازشریف اور سینئر رہنماء مریم نواز آئندہ چند گھنٹوں میں شہر لاہورکی مسلم لیگ ن کی ٹکٹوں کے حتمی فیصلے کرینگے۔
اس خبر کو لازمی پڑھیں:ناراض رہنماؤں کو منانے کا ٹاسک، عمران خان نے اپنے سر لے لیا
ذرائع کا کہنا ہے کہ شہرلاہور سے مسلم لیگ ن کی ٹکٹوں کے حوالے سے حتمی فیصلے میاں نوازشریف خود کریں گے اوراس حوالے سے ہر حلقہ کی سطح پرشہرمیں مسلم لیگ ن کی ٹکٹوں کے ناموں پرازسرنوغورکیاجائے گا، جبکہ سابق وفاقی وزیر پرویز رشید اورعرفان صدیقی شہر میں پارٹی ٹکٹوں کے حوالے سے بریفنگ بھی دیں گے۔