پرانےکنویں بحال،گیس کے شعبے میں ملک کو خود کفیل بنا رہے ہیں, مصدق ملک 

Musaddaq Malik, City42
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:  وزیر پیٹرولیم   مصدق ملک نے کہا کہ توانائی کا شعبہ ترقی کیلئے اہم ہے، گیس کے شعبے میں ملک کو خود کفیل بنا رہے ہیں۔

 تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرِ مملکت پیٹرولیم مصدق ملک نے گرین فیلڈ ریفائنری پروجیکٹ کے ایم او یو پر دستخط کے بعد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا  کہ گرین ریفا ئنری پروجیکٹ کو پایہ تکمیل تک موجودہ حکومت نے پہنچایا، توانائی ہے تو نوکریاں ہیں، کاروبار ہے خوش حالی ہے، توانائی کو جدید تقاضوں پر رکھنا ملک کیلئے نفع بخش ہے، پرانے کنوؤں کو دوبارہ بحال کیا گیا ہے، ایل این جی کا معاہدہ تاریخی ہے، قازقستان کے ساتھ سستی ایل این جی کا معاہدہ ہوا ہے۔

  مصدق ملک نے مزید کہا کہ روس سے معاہدہ بھی بہت اچھی ٹرمز پر ہوا ہے، ایک سال کے دوران گیس اور تیل کی پیداوار میں خاطر خوا اضافہ کیا، تیل اور گیس کی پیدوار پر پچھلے 4 سال میں کام نہیں کیا گیا، جب حکومت میں آئے تو ملک میں گیس کا بحران تھا جس کی وجہ سے لوگ پریشان تھے،ایک سال کے دوران 1.1 ارب ڈالرز کی گیس سسٹم میں ڈالی گئی ہے، 138 ایم ایم سی ایف ڈی گیس سسٹم میں شامل کی ہے، آنے والی حکومت کو ترقی کی دوڑ میں شامل پاکستان دے کر جائیں گے، ہم رینیوایبل انرجی پر کام کرنے پر زور دے رہے ہیں۔

    مصدق ملک نے کہا کہ  آذربائیجان کے ساتھ ایل این جی فراہمی کامعاہدہ ہوا ہے، آذربائیجان سے معاہدے کے تحت ہر ماہ ملک میں ایک ایل این جی کارگو آئے گا، روس کے ساتھ تیل کے معاہدے کا فائدہ جلد عوام کو پہنچے گا، گرین فیلڈ ریفائنری پروجیکٹ سے ملکی زرِ مبادلہ پر بوجھ میں کمی آئے گی، جی سی سی ممالک کے ساتھ بھی تیل کی خریداری سے متعلق بات جاری ہے، ریفائنری سے خام تیل کی خریداری میں بچت ہو گی، جی سی سی ممالک کے ساتھ منصوبے فائنل اسٹیج پر ہیں۔