علی ساہی: محکمہ ایکسائز نے لاہور میں گھر کی دہلیز پر گاڑیوں کی رجسٹریشن اور ٹیکسز کی وصولی کےلئے موبائل وین شروع کرنےکا فیصلہ کیا ہے۔
محکمہ ایکسائز میں روزانہ سیکڑوں گاڑیاں اور موٹرسائیکل رجسٹرڈ ہوتی ہیں اور رش کی وجہ سے لوگ دفاتر کے چکر لگانے سے گھبراتے ہیں ۔اس چیز کو مدنظر رکھتے ہوئے روزانہ کی بنیاد پر شہر کے مختلف علاقوں میں شیڈول کےمطابق موبائل وین صبح سے شام 5 تک موجود رہے گی۔
ڈائریکٹر ایکسائزچوہدری آصف کا کہنا ہے انسپکٹر اور ڈیٹا انٹری آپریٹر موبائل رجسٹریشن وین میں ڈیوٹی پر تعینات ہوں گے۔شہریوں کو ٹیکسز کی آن لائن وصولی کےلئے موقع پر پی ایس آئی ڈی دی جائے گی۔شہری پی ایس آئی ڈی پراپنے ٹیکسز ای پے کے ذریعے آن لائن جمع کراسکیں گے۔سیکرٹری ایکسائز اور ڈی جی ایکسائز کے حکم پردس محرم کے بعد موبائل وین کا آغاز کردیا جائے گا۔