(ویب ڈیسک) ڈالر کی اونچی اڑان کا نہ تھمنے والا سلسلہ جاری ہے، انٹر بینک کے بعد اوپن مارکیٹ میں ڈالر مہنگا ہوگیا۔
تفصیلات کےمطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر 4 روپے مہنگا ہوگیا، اوپن مارکیٹ میں ڈالر 241روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا، اوپن مارکیٹ میں یورو 5 روپے مہنگا ہو کر 242روپے کی سطح پر پہنچ گیا جبکہ اوپن مارکیٹ میں برطانوی پاؤنڈ کی6 روپے مہنگا ہو کر 288روپے کی سطح پر جا پہنچا ہے، امارتی درہم دو روپے میں مہنگا ہو کر 65 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا، سعودی ریال 1روپے مہنگا ہوکر 63روپے کا ہوگیا۔
واضح رہے کہ انٹربینک میں ڈالر تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا، آج پھر 3 روپے 57 پیسے مہنگا کا بڑا اضافہ دیکھا گیا ہے جس کے بعد امریکی کرنسی کی نئی قیمت 236 روپے 50 پیسے پر جا پہنچی ہے۔