گھریلو صارفین کیلئے بری خبر، ایل پی جی مزید مہنگی ہوگئی

LPG price increased
کیپشن: LPG price
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)ایل  پی جی  کی قیمت کو آگ لگ گئی، اوگرا نوٹی فکیشن کے بغیر قیمت میں بلا جواز اضافہ کردیا، گھریلو سیلنڈر کی قیمت میں 150 اضافہ کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ایل پی جی انڈسٹریز ایسوسی ایشن آف پاکستان کے چیئرمین عرفان کھوکھر کاکہناتھا کہ ایل پی جی  کی قیمت میں  10 روپے فی کلو بلا جواز اضافہ کیا گیا،گھریلوں سیلنڈر کی قیمت میں 150، کمرشل سیلنڈر  کی قیمت میں  450 کیا گیا، آئندہ  12 گھنٹوں  میں مزید  اضافہ ہو گا۔

 1 سال سات ماہ بعد آج   قیمت اوگرا کی جاری کردہ قیمت سے تجاوز کر گئی۔ ایل پی جی کی فی کلو   قیمت 230 روپے فی کلو پر پہنچ گئی۔ گھریلوں سیلنڈر 2750 میں فروخت ہو گا،کمرشل سیلنڈر 10438 میں دستیاب ہو گا،گلگت میں ایل پی جی 300 روپے فی کلو کی بلند ترین سطح تجاوز  کر گئی۔

لاھور ۔ گلگت میی گھریلوں سیلنڈر 3600 میں فروخت ہو رہا ہے،گلگت میں کمرشل سیلنڈر 13600میی فروخت ہو رہا ہے،اگر ایل پی جی کی قیمت کنٹرول نہ ہوئی تو ملک بھر  میں ہڑتال کریں گے۔ 

عرفان کھو کھر کا مزید کہناتھا کہ جے جے وی ایل پاکستان کا سب سے بڑا ایل پی جی کا پلانٹ بند ہونے سے حکومت کو 60 ارب روپے کا نقصان ہوا،مصدق ملک کے پاس ملاقات کے لیے کوئی ٹائم نہیں، ایل پی جی کی قیمت کنٹرول نہ ہوئی تو وزارت پٹرولیم کے سامنے دھرنا بھی دیں گے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer