سٹی 42: ہائر ایجوکیشن کمیشن نے جامعات میں آن لائن امتحانات لینے کا فیصلہ یونیورسٹرز پر چھوڑ دیا۔ ایچ ای سی نے یونیورسٹیز کو اپنی صلاحیت کے مطابق منصفانہ امتحانات لینے کی ہدایت کردی۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین ایچ ای سی کی زیر صدارت یونیورسٹیز کے وائس چانسلرز کا اجلاس ہوا۔ ایچ ای سی نے یونیورسٹیزکو اپنی صلاحیت کے مطابق منصفانہ امتحانات لینے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ جامعات طلباء کی کارکردگی کے جائزہ کے لیے آن لائن یا آن کیمپس امتحانات لے سکتی ہیں۔ ایچ ای سی نے یونیورسٹیزکو اپنی صوابدید پر امتحانات لینے کی اجازت دے رکھی ہے۔
ایچ ای سی نے بعض یونیورسٹیز کے طلباء کی جانب سے اٹھائے گئے خدشات اور تمام صوبوں کے وائس چانسلرز کے ساتھ مشاورت میں طلباء کے اندیشوں کا بغور جائزہ لیا۔ چیئر مین ایچ ای سی نے کہا کہ یونیورسٹیزکو تکنیکی اور انتظامی تیاری کے مطابق امتحانات لینے چاہیں۔ آن لائن امتحانات کے لیے جامعات ‘اوپن بک امتحانات’ کا انتظام کریں۔
ایچ ای سی کے مطابق آن کیمپس امتحانات ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کی صورت میں لیے جاسکتےہیں۔ ایچ ای سی نے جامعات کو واضح کر دیا کورونا کو مدنظر رکھ کر اقدامات اٹھائیں۔ ایچ ای سی کا کہنا ہے کہ آن کیمپس امتحان کورونا ایس اوپیر پر عملدآمد کی صورت میں لیا جائے جب کہ آن لائن امتحان میں طلبہ کےجواب اور نیٹ سے مواد کو جانچا جائے۔ ایچ ای سی نے یہ بھی فیصلہ بھی جامعات پر چھوڑا ہے کہ جہاں زبانی امتحان کی ضرورت پڑےوہ بھی لیا جائے۔
I am happy to note that HEC has formally allowed the universities to conduct online exams with adequate safeguards. This paves the way for them to devise right procedures quickly to do so. Education standards must be kept up. Work hard students and wish you the best pic.twitter.com/8jgLKedivp
— Shafqat Mahmood (@Shafqat_Mahmood) January 27, 2021