ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سونا سستا ہو گیا

سونا سستا ہو گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: رواں کاروباری ہفتے کے تیسرے روز سونے کی قیمتوں میں کمی کا رجحان دیکھا گیا صرافہ مارکیٹوں میں بدھ کے روز سونا 350روپے سستا ہوگیا ۔تاہم اب بھی صارفین قوت خرید نہ ہونے کے باعث مصنوعی زیورات کی خریداری میں دلچسپی نہیں لے رہے ۔
 
تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے تیسرے روز سونے کی قیمت میں 350روپے فی تولہ کمی دیکھی گی جس کے بعدخالص 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت 1لالھ12ہزار850روپے میں فروخت ہوا اسی طرح 22قیراط فی تولہ سونے کے نرخ 1لاکھ 3ہزار492 روپے متعین ہیں اور21قیراط فی تولہ سونا 98ہزار787روپے میں فروخت ہوا جبکہ 15روپے سستی ہوکرچاندی 1310روپے فی تولہ میں فروخت ہوئی صرافہ بازاروں میں سونے کی قیمتیں بلند ترین ہونے کے باعث صارفین سونے کے زیورات خریدنے سے کراتے ہیں اور شہریوں میں مصنوعی زیورات کی خریداری کا رجحان بڑھا ہے شادیوں ودیگر فنکشنز کیلئے خواتین مصنوعی زیورات خریدنے لبرٹی وانارکلی جانے کا رجحان بڑھ گیا ہے۔

Raja Sheroz Azhar

Article Writer