(ملک اشرف) پیشہ ورانہ بےضابطگی کےمرتکب وکلاء کےخلاف کارروائی کامعاملہ، لاہورہائیکورٹ کے پانچ ججزکوٹربیونل آف پنجاب بار کونسل کا ازسرنوچیئرمین مقررکردیا گیا، مس کنڈیکٹ پروکلاء کے وکالت لائسنس معطل، منسوخ یا مقدمہ درج کرانے کا اختیار ہوگا۔
چیف جسٹس سردارمحمد شمیم خان نے لیگل پریکٹیشنراینڈ بارکونسل ایکٹ کےتحت منظوری دی، لاہور ہائیکورٹ کے ججز کی سربراہی میں تشکیل دیئےجانے والے ٹربیونل میں پنجاب کونسل کے دو ممبران شامل ہوں گے۔ جووکلاء کے خلاف شکایات پرکارروائی کریں گے، لاہور کے وکلاء کے خلاف کارروائی دو ٹریبونل آف پنجاب بارکونسل کام کریں گے، ایک ٹریبونل کےچیئرمین جسٹس عاطر محمود اور دوسرے کے چیئرمین جسٹس شاہد بلال حسن ہوں گے۔
روالپنڈی کے وکلاء کے خلاف کارروائی کے لئے تشکیل کردہ ٹربیونل کےچیئرمین جسٹس سید شہبازعلی رضوی، ملتان کے لئے ٹربیونل کے چیئرمین جسٹس شاہد مبین اور بہاولپور کے وکلاء کے خلاف کارروائی کے لئے تشکیل کردہ ٹربیونل کے چیئرمین جسٹس شہرام سرور چوہدری ہوں گے۔ جسٹس عاطرمحمود، جسٹس شاہد بلال حسن، جسٹس سید شہبازعلی رضوی اورجسٹس شہرام سرور چوہدری جج بننے سے قبل ہائیکورٹ بارکےعہدیداررہ چکےہیں۔