(فاران یامین)بادامی باغ پولیس نے قمار بازوں اور ساؤنڈ سسٹم ایکٹ کی خلاف ورزی کرنیوالوں کیخلاف کریک ڈاؤن کیا، سر عام اونچی آواز میں ساؤنڈ سسٹم گانوں پر رقص اور فحش حرکات کرنے پر 33 مرد و زن گرفتار کرلئے۔
بلئیرڈ کلب میں سنوکر کی آڑ میں سٹے بازی کرنیوالے 45 قمار باز بھی گرفتار کئے گئے ،ملزمان کے قبضہ سے 1 لاکھ 60 ہزار نقد رقم ،بلئیرڈ سٹیک اور باولز برآمدکرکے مقدمات درج کر لیا گیا،ایس ایچ او بادامی باغ کہتے ہیں انسداد جرائم کے حوالہ سے کڑی نگرانی کی جا رہی ہے۔