ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شاہ محمود قریشی کو اپوزیشن لیڈر منتخب کیا جائے،پی ٹی آئی کا سپیکر کو خط 

شاہ محمود قریشی کو اپوزیشن لیڈر منتخب کیا جائے،پی ٹی آئی کا سپیکر کو خط 
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

  (ویب ڈیسک)پی ٹی آئی رہنما عامر ڈوگر کی جانب سے شاہ محمود قریشی کو اپوزیشن لیڈر منتخب کرنے کیلئے سپیکر کو خط لکھ دیا گیا۔ 

 خط میں ایم این ایز کے نوٹیفکیشن کو بھی شامل کیا گیا ہے،لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے پی ٹی آئی کے سابق ارکان اسمبلی کے استعفوں کے نوٹیفکیشن کو کالعدم قرار دیا گیا تھا۔

   چیئرمین پی ٹی آئی کی ہدایت کے بعد اسپیکر قومی اسمبلی کو خط لکھا گیا ہے،خط  کے متن کے مطابق  عدالتی حکم نامے کے بعد پی ٹی آئی قومی اسمبلی کی سب سے بڑی جماعت ہے،اپوزیشن لیڈر کی تبدیلی کے عمل کا فوری آغاز کیا جائے ،نیب لاء کے مطابق چیئرمین نیب کی تعیناتی کیلئے اپوزیشن لیڈر سے مشاورت ضروری ہے ،آفتاب سلطان کی جگہ نئی تعیناتی کیلئے پی ٹی آئی کا اپوزیشن لیڈر ہونا چاہیے ۔