ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ترقی پانیوالے اساتذہ کیلئے ایک اورشاندار خبر

ترقی پانیوالے اساتذہ کیلئے ایک اورشاندار خبر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جنید ریاض)پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ نے سکول انفارمیشن سسٹم کو اساتذہ کے تبادلوں کے لئے فعال کردیا، ترقی پا نےوالے اساتذہ یکم مارچ سے اپلائی کرسکیں گے۔

تفصیلات کے مطابق ترقی پانے والے اساتذہ کے لئے اچھی خبر آگئی،پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ نے سکول انفارمیشن سسٹم کو اساتذہ کے تبادلوں کے لئےفعال کردیا ہے۔ ترقیاں پانے والے سینکڑوں اساتذہ ایڈجسٹمنٹ کے لئےیکم مارچ سے اپلائی کرسکیں گے۔ اساتذہ سیس پر پیش آ نےوالی مشکلات بارے شکایت بھی کر سکیں گے۔ سکول کونسل میٹنگ اور طلباء کی رجسٹریشن کے لئےبھی سیس کو اپ ڈیٹ کیا گیا ہے۔ پی آئی ٹی بی نے سیس کے نئے ورژن میں یہ تبدیلیاں کی ہیں۔ اساتذہ سیس کا نیا ورژن کو گوگل ایپ سے ڈاون لوڈ کرسکیں گے۔

قبل ازیں  سیس کو ایجوکیشن اتھارٹی کی درخواست پر ترقی پانے والے اساتذہ کی ایڈجسٹمنٹ کے لئے کھول دیاگیا، ای ٹرانسفر کے ساتویں راؤنڈ میں سیٹ دستیاب نہ ہونے کی وجہ سے سینکڑوں اساتذہ اپلائی ہی نہیں کرسکے تھے، ایجوکیشن اتھارٹی کی جانب سے اب سسٹم میں خالی سیٹیں اپ لوڈ کر دی گئی ہیں، پروموشن پانے والے میونسپل اور جنرل کیڈر اساتذہ کو ایجوکیشن اتھارٹی سے رابطہ کرنے کی ہدایات بھی جاری کردی گئی ہیں۔

ذرائع کے مطابق ایجوکیشن اتھارٹی لاہور کے مطابق اساتذہ سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے لیے گورنمنٹ ہائی سکول خزانہ گیٹ میں اپنے کوائف سمیت حاضر ہوں گے، میونسپل کیڈر اساتذہ کی ایڈجسٹمنٹ کیلئے جنرل کیڈر اساتذہ کو سی ڈی جی سکولوں سے فارغ کردیا جائے گا۔

واضح رہےکہ  سکول انفارمیشن سسٹم پراساتذہ کے غلط ڈیٹا کی درستگی کے معاملہ کو مدنظر رکھتے ہوئےمحکمہ سکول ایجوکیشن مانیٹرنگ ونگ نے ایجوکیشن اتھارٹیز کواساتذہ کا ڈیٹا درست کرنے کیلئے رسائی فراہم کردی تھی،صوبہ بھر کی 36 اتھارٹیز کو سیس پر اساتذہ کا ڈیٹا درست کرنے کی آپشن دے دی گئی۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer