پاکستان کا 'فتح ٹو' میزائل کا تجربہ کامیاب

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: پاکستان نے جدید ترین ایویونکس اور نیویگیشن سسٹم سے لیس فتح 2میزائل کا کامیاب تجربہ کرلیا ۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ  کا کہنا ہے کہ فتح 2میزائل جدید ترین ایویونکس ، نیویگیشن سسٹم کا حامل جبکہ 400کلومیٹر تک ہدف کو انتہائی درستگی سے نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے، بیلسٹک میزائل فتح ٹو کے تجربے کو اعلی فوجی افسران، سائنسدانوں اور انجینئرز نے دیکھا، صدر، وزیراعظم کی کامیاب تجربے پر فوجی دستوں، سائنسدانوں، انجینئرز کو مبارکباد، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی اور آرمی چیف کی بھی کامیاب میزائل تحربے پر مبارکباد۔